پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاسپورٹسعلاقائی خبریں

پاک،بھارت ٹاکرا،اربوں روپے کا سٹہ ،ہیرامنڈی میں بھی جواریئے سرگرم

لاہور:(محمدقیصر چوہان)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے سٹے باز بھی متحرک ہوگئے ہیں،بک میکرز کے قریبی ذرائع کے مطابق پاک بھارت میچ پراربوں روپے سٹہ کھیلا جائے گا، ٹاس سے لے کر میچ کی آخری بال تک سٹہ ہوتا ہے،پاک بھارت میچ پر لاہور کے بازار حسن ہیرامنڈی میں بھی سٹہ کھیلا جائے گا۔

فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے مابین جب بھی میچ ہوتا ہے، تو سٹہ مافیا متحرک ہو جاتا ہے، لیکن یہ صرف کسی ایک مخصوص بازار تک محدود نہیں ہوتا بلکہ اب زیادہ تر آن لائن ایپس اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے چھپ کر سٹہ کھیلا جاتا ہے۔لاہور شہر میں چھوٹی بڑی تین سو سے زائد بکس چل رہی ہیں۔

اس مرتبہ سب سے زیادہ سٹہ منفرد انداز میں اسپن بولنگ کرنے والے پاکستانی عثمان طارق اور بھارتی اسپنر ورن چکروتی پر لگایا جا رہا ہے کہ کون زیادہ وکٹیں لے گا۔ پاکستان کی جانب سے انفرادی سکور کیلئے صائم ایوب اور بابر اعظم جبکہ بھارت کی طرف سے ایشان کشن اور سوریا کمار یادیو فیورٹ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button