عید پر پاکستانی اوربھارتی فلموں میں کانٹے کا مقابلہ،اہم کاسٹ شامل
لندن:(رپورٹ/حسنین جمیل)
بھارت اور پاکستان میں بسنے والے 40 کروڑ سے زائد مسلمانوں کے عید کے تہوار کے لئے 3 فلمیں ریلیز ہونے جا رہی ہیں اگر اردو ہندی سمجھنے والے یورپ امریکہ آسٹریلیا کو ملا لیں تو تعداد بہت زیادہ ہو جاتی ہے کیونکہ بھارت کے تمام مذاہب والے یہ فلمیں دیکھیں گے ، دھرندر 2 پورے بھارت اور دنیا بھر کے 7000 سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

دھرندر 1 نے چند ماہ قبل ہی بلاک بسٹر کامیابی حاصل کی ہے مصنف و ہدایتکار آدتیہ دہر بہت زیادہ پر اعتماد ہیں ، دھرندر 1 نے 1200 کروڑ کمائے تھے دھرندر2 سے بھی 1400 کروڑ تک کی امید ہے کاسٹ میں رنویر سنگھ ،سنجے دت ،ارجن رام پال، راکیش بیدی ،مادھووان کا جادو اب بھی چلے گا لوگوں کو دھرندر 1 کا اکشے کھنہ بہت یاد آئے گا ۔
پاکستانی سینما کی بات کر یں تو تین فلمیں لگ رہی ہیں ، اے آر وائی فلم کی اردو فلم آگ لگی بستی میں سب سے نمایاں ہے جس کے مصنف و ہدایتکار بلال عاطف ہیں کاسٹ میں سپر اسٹار فہد مصطفی ،ماہرہ خان ،جاوید شیخ اور تابش ہاشمی جو خود سٹار پاور کے حامل ہیں پہلی بارسینما سکرین پر نظر ا رہے ہیں ۔
دوسری فلم سپر سٹار شان کی پنجابی فلم ، بلھا، ہے شان کو دس سال سے زائد عرصہ ہو چکا کوئی بھی فلم سپر ہٹ دیئے ہوئے انکی توقعات اس فلم ، بلھا، سے بہت زیادہ ہیں سکرپٹ ناصر ادیب کا ہے جو مکالمےکے بادشاہ ہیں دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ اور مونا لیزا ہیں ہدایتکار شعیب خان ہیں ۔
تیسری فلم ، ہدایتکار ندیم چیمہ کی دہلی گیٹ ہے جو اردو فلم ہے کاسٹ نئی ہے صرف شمون عباسی معروف نام ہے سکرپٹ مصطفی کمال کا ہے دہلی گیٹ کا ٹریلر اچھا ہے ، دیکھیں ان تینوں فلموں کا بزنس کیسا رہتا ہے ، اگر ہائپ کی بات کریں تو فہد مصطفی کی آگ لگی بستی میں ، سب سے اگے ہے ، بلھا ، دوسرے نمبر پر ہے۔



