انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

چوہدری بشیر احمد شاہدکے زیر اہتمام پاکستان78ویں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب

چیئرمین غلام مصطفیٰ مغل ، صدر محمد غوث قادری اور صدر شارجہ سنٹر چوہدری خالد حسین کی خصوصی شرکت

شارجہ (حافظ زاہد علی )پاکستان مسلم لیگ ن ام القوین کے صدر چوہدری بشیر احمد شاہد کے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی خوشی میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں مسلم لیگ ن کےچیئر مین غلام مصطفیٰ مغل ، صدر مسلم لیگ ن امارات محمد غوث قادر ی صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ ن لیگ کے عہدیداران وکارکنان نے خصوصی شرکت کی ۔

جشن آزادی کی خوشی میں خصوصی کیک کاٹا گیا ، شریک مہمانوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی

تقریب میں پاکستان کی آزادی کی خوشی میں خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اور شرکا نے ایک دوسرے کو یوم آزادی پاکستان کی دلی مبارک باد پیش کی تقریب میں میزبان چوہدری بشیر احمد شاہد صدرام القوین ن لیگ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا کہ ہم یو اے ای میں رہتے ہیں اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرنے کیلئے آج یہ تقریب سجائی ہے وطن سےد ور رہ کر وطن کی محبت ہمارے دلوں میں ہے یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے ہم یہاں رہتے ہوئے بھی اپنے وطن سے محبت کا ا ظہار اور اپنے وطن کو یاد کرتے ہیں۔
آیئے ملکر پاکستان اور یو اے ای کی ترقی اوردوستی کی مضبوطی میں اپنا کردار ادا کریں ، تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی تھی جنہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کی خوشی منائی ایک دوسرے کو مبارک باد دی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button