انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ایران سے مذاکرات میں پیشرفت: جے ڈی وینس کا دعویٰ

ٹرمپ کی ریڈ لائن بالکل واضح: نائب امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہران کی تازہ تجویز کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم پیشرفت کر رہے ہیں۔
بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا ہم اتنی پیشرفت کر پائیں گے جو صدر کی مقرر کردہ ریڈ لائن کو پورا کر سکے؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی ریڈ لائن بالکل واضح ہے۔
انہیں اس بات کا مکمل یقین ہونا چاہیے کہ ایسے موثر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جن کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button