لاہور ( بیورو چیف ) ڈیفنس اے میں ڈاکو ایک گھر سے 19کروڑ روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق شہری اہل خانہ کے ہمراہ سحری کے لیے باہر گیا تھا، اس دوران ڈاکو گھر میں داخل ہوگئے۔ ایف آئی آر کے مطابق اہل خانہ سحری کرکے واپس پہنچے تو ڈاکو گھر میں موجود تھے اور انہوں نے اسلحے کے زور پر انہیں یرغمال بنالیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ڈاکو 19کروڑ مالیت کے زیورات، گھڑیاں، فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ملزموں کو پکڑنے کے لیے مختلف پہلوئوں سے تفتیش ہو رہی ہے۔



