پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

میوزک انڈسٹری کا فروغ،سجاد طافو نے مریم نواز سے فنڈ کا مطالبہ کردیا

لاہو:(شہزاد فراموش سے) تمغہ امتیازپانے والے موسیقار سجاد طافو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح پنجاب کی فلم انڈسٹری کو فعال کرنے کیلئے پروڈیوسرز کو فنڈز جاری کئے ہیں اسی طرح ہم موسیقاروں کو بھی جدید انسٹرومنٹس خریدنے کیلئے فنڈز جاری کریں ۔

انہوں نے کہا کہ فلم اور میوزک کا چولی دامن کا ساتھ ہے، اور ہمارا طافو گھرانہ پاکستان کی فلمی موسیقی کی پچاس کی دہائی سے خدمت کر رہا ہے۔میرے والد استاد طافو، میرے نانا ماسٹر عنایت حسین، اور فیملی کے بڑے موسیقار اختر حسین اکھیاں،ماسٹر عبداللہ نے بھی موسیقی میں نام کمایا۔

tafu

سی این این اردوڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان گزشتہ70سال سے فلم انڈسٹری کے میوزک کو ارینج کر رہا ہے اور دھنیں بنا رہا ہے، جس کے کریڈٹ پر 2500 فلموں کے گیت ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خود اس فن کی 1972ء سے خدمت کر رہا ھوں۔

ہمارے خاندان کے کریڈٹ پر معروف ملی نغمات "اے وطن پیارے وطن پاک وطن،اپنی جاں نذر کروں اپنی وفا پیش کروں”اور جنگی ترانہ ” ساتھیو،جاگ اٹھا ہے سارا وطن، فلمی گیت "سن وے بلوری اکھ والیا، کیہ دم دا بھروسہ یار ، کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں” اسی طرح کے سیکڑوں معروف گیت ہمارے ہی خاندان نے میوزک سے آراستہ کئے۔

جس طرح فلم پروڈیوسرز کو پنجاب گورنمنٹ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فنڈز جاری کر رہی ہے۔ اسی طرح مجھے بھی طافو خاندان کا سپوت ہونے کے ناتے میوزک انسٹرومنٹس کی جدید رینج خریدنے کیلئے فنڈز جاری کئے جائیں ، جن میں براس بینڈ، سیکسوفون ، آرکسٹرا اور ریکارڈنگ کا سامان ، کمپیوٹرز، ہارمونیم، طبلہ ، پیانو، وائلن ، ڈھولک ، فلیوٹ سمیت تمام جدید سامان درکار ہے۔

انہوں نے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو درخواست میں اپیل کی ہے کہ پاکستان کو جدید میوزک سے ہم آہنگ کرنے کیلئے فنڈز جاری کیئے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button