پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

غیر ملکی خواتین سے زیادتی، تینوں ملزمان کا ڈی این اے میچ،رضا ڈار کیخلاف ایک اورمقدمہ

عدالت نے ایس ایچ او ڈیفنس فریاد کو 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روکدیا

 

لاہور: (بیوروچیف)مقامی عدالت نے غیر ملکی خواتین سے زیادتی کے کیس میں تینوں ملزمان کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا، تفتیشی ذرائع کے مطابق غیر ملکی خواتین سے زیادتی کرنے والے ملزمان کا ڈی این اے میچ ہوگیا ہے جبکہ ملزمان میں نواز بھی شامل ہے، غیر ملکی خواتین کے اغواء زیادتی کیس میں ان کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کا مقدمہ درج بھی کرلیا گیا۔

تینوں ملزمان رضوان، نواز اور ناصر کو کینٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نواز نے سب سے پہلے غیر ملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،دیگر 2 ملزمان میں ساجد اور سکندر شامل ہیں، ملزم نواز کے اکسانے پر دیگر ملزمان نے بھی زیادتی کی۔

ڈی این اے رپورٹ تفتیش کا حصہ بنا دی گئی ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے 8 ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کراس میچ کے لیے فورنزک لیبارٹری بھجوائے تھے جبکہ باقی ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز کا مزید تجزیہ ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم نواز پر ابتدائی طور پر واقعے میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام ہے جبکہ اسی کے اکسانے پر دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ اور مزید شواہد کی روشنی میں کیس کو آگے بڑھایا جائے گا، اور تمام ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

پولیس کے مطابق غیر ملکی خواتین کے گاڑی سے فرار سے قبل ٹریفک حادثے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ جنوبی چھائونی پولیس نے شہری عثمان کے بیان پر درج کیا۔شہری عثمان کے مطابق میری گاڑی کوٹکرمارکر3لاکھ روپے مالیت کا نقصان پہنچایا گیا، حادثہ یکم جولائی کو پونے 8 بجے ائیرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔ کیس کے مرکزی ملزم رضا ڈارکے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ساؤتھ کینٹ تھانے میں مقدمہ شہری عثمان کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم جولائی کو شام تقریباً پونے آٹھ بجے وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھٹہ چوک جا رہا تھا کہ ائیرپورٹ روڈ پر ٹویوٹا موٹرز کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے اس کی کار کو ٹکر مار دی حادثے کے نتیجے میں مدعی کی گاڑی کو تقریباً تین لاکھ روپے مالیت کا نقصان پہنچا، جبکہ ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوراً بعد عثمان نے ہیلپ لائن 15 پر کال کی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی۔

اسی دوران ٹکر مارنے والی گاڑی میں موجود غیر ملکی خواتین گاڑی سے اتر کر اپنی جان بچانے کے لیے قریب واقع ایک دکان میں پناہ لینے پر مجبور ہوئیں۔پولیس زرائع نے بتایا کہ سڑک حادثے اور مالی نقصان کے الزام میں رضا ڈار کے خلاف الگ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالقدوس نے2 غیرملکی خواتین زیادتی اور اغوا کے حوالے سے جوڈیشل مجسٹریٹ کو دھمکانے کے کیس میں ایس ایچ او ڈیفنس فریاد کو 10 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا،عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیااورایس ایچ اوفریاد علی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button