انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

حلقہ اربا ب ذوق کا اجلاس،پنجابی ادب کے فروغ کا اعادہ

پاک ٹی ہاؤس میں حمید رازی کی زیرصدارت اجلاس،سعید خاور بھٹہ کا شفقت تنویر مرزا،آصف خان اور فرخندہ لودھی کو خراج عقیدت،اعجاز،علی عثمان باجوہ،محمد جواد، حمیدرازی نے کہانیاں پڑھیں

لاہور:( شہزادفراموش) حلقہ ارباب ذوق لاہور کے رواں سیشن کا گیارہواں اجلاس پاک ٹی ہاؤس میں حمید رازی کی صدارت میں ہوا۔یہ خصوصی اجلاس "پنجابی کہانیاں دی شام”شفقت تنویر مرزا، محمد آصف خان اور فرخندہ لودھی کو ٹریبیوٹ تھا۔

جوائنٹ سیکرٹری شہزاد فراموش نے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھی، اعجاز، علی عثمان باجوہ، محمد جواداور حمید رازی نے کہانیاں پڑھیں،سعید خاور بھٹہ نے مذکورہ شخصیات پر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ آصف خان کو صفدر میر پنجابی مجلس میں لائے، انہوں نے پنجابی ادبی بورڈ بھی چلایا اور سہ ماہی "پنجابی ادب” بھی۔ان کا بڑا کارنامہ انکی کتاب”پنجابی بولی دا پچھوکڑ” ہے۔ شفقت تنویر مرزا ٹرینڈ میکر تھے،انہوں نے”ہلال، نوائے وقت، سول اینڈ ملٹری گزٹ، امروز، پاکستان ٹائمز، فرنٹ ایئر پوسٹ، ویو پوائنٹ اور ڈان” جیسےاخبارات میں کام کیا، آج اگر حلقہ میں پنجابی زبان کا اجلاس ہو رہا ہے تو یہ انہی کی کاوشیں ہیں۔

فرخندہ لودھی گورنمنٹ کالج میں چیف لائبریرین تھیں، افضل توصیف،فرخندہ لودھی اور پروین ملک پنجابی زبان کی تقاریب میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی تھیں۔

صاحب صدارت نے کہا کہ سعیدبھٹہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی یادوں کو قلم بند کریں ،انہوں نے تمام کہانیوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان میں لکھنا مزاحمتی عمل کا حصہ بننا ہے۔ آخر میں حلقہ کے سیکرٹری آفتاب جاوید نے صاحب صدارت، مہمانوں اور شرکاء کاشکریہ ادا کیا۔اجلاس میں90 کے قریب افراد شریک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button