پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہورسمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر سخت پابندی

6185ملزم گرفتار، ہزاروں پتنگیں اور ڈور چرخیاں برآمد،مقدمات درج

لاہور ( بیورو چیف) پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں پتنگ بازی کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جگہ پتنگ بازی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے تحت کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کی نگرانی ڈرونز، سیف سٹی کیمروں اور دوربینوں کے ذریعے کی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 6185ملزم گرفتار کیے گئے، جبکہ 4لاکھ 17ہزار 124پتنگیں اور 10ہزار 764ڈور چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔
صرف لاہور میں 2228ملزم گرفتار ہوئے، 2105مقدمات درج کیے گئے اور 10ہزار 694پتنگیں ضبط کی گئی ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button