پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ٹی 20ورلڈ کپ2026: وینیوز فائنل، 20ٹیمیں شرکت کرینگی

فارمیٹ پچھلے ٹورنامنٹ جیسا، 5،5ٹیموں کے 4گروپ ہونگے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل

لاہور ( سلمان حسین ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20ورلڈ کپ2026کے وینیوز کی منظوری دے دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ2026 کا فائنل بھارتی شہر احمد آباد میں ہوگا، پاکستان نے کوالیفائی کیا تو ورلڈ کپ فائنل سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
کرک انفو کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میچز کیلئے بھارت کے 5اور سری لنکا کے 3وینیوز فائنل کئے گئے ہیں۔
ورلڈ کپ 2026کے میچز دہلی، احمد آباد، کولکتہ، چنائی اور ممبئی میں کھیلے جائیں گے، اسی طرح سری لنکا میں کولمبو کے 2وینیوز اور کینڈی کا انتخاب کیا گیا۔
ایونٹ میں 20ٹیمیں شرکت کرینگی، فارمیٹ پچھلے ٹورنامنٹ جیسا ہی ہوگا جس کے مطابق 5،5ٹیموں کے 4گروپ بنائے جائینگے، ہر گروپ کی 2ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائینگی۔
بھارت اعزاز کا دفاع کریگا، بھارت کی ٹیم نے 2024میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button