انٹر نیشنلتازہ ترین

لبنان:ٹک ٹاک ون بائیٹ چیلنج نے طالب علم کی جان لے لی

بیروت (ویب ڈیسک):لبنان میں ویڈیو ہوسٹنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ’ون بائٹ چیلنج‘نے ایک طالبعلم جوایلی سکاف کی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق طالبعلم نے ٹک ٹاک پر ایک چیلنج کو کرنے کی کوشش کی تاہم ایک بائٹ میں کروسینٹ نگلنے سے اس کا دم گھٹنے لگا اور اس کی سانس رک گئی۔

اساتذہ اورایک تربیت یافتہ سکول نرس کی فوری مدد اوراور ہسپتال منتقلی کے باجود اسے بچانے کی کوشش ناکام رہی۔

اساتذہ نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ، ناقابل تصوراور ناقابل تلافی نقصان ہے جس پر ہم سب افسردہ ہیں۔طالبعلم کی ہلاکت پر سوگ میں20 اور 21 جنوری کو سکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button