انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریں

پاکستان،سعودیہ سمیت کئی ممالک میں ذوالحجہ کا چاندنظرآگیا،27مئی کو عیدالاضحیٰ

 

کراچی:(ویب ڈیسک )پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کا کراچی محکمہ موسمیات میں اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اسی طرح زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ کل بروز پیر یکم ذوالحجہ ہوگی جب کہ عید الاضحیٰ بروز بدھ 27 مئی کو ہوگی۔

قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں، جیسے ہی شہادتیں موصول ہوں گی چاند کا اعلان کردیں گے، کراچی میں مطلع صاف ہے اور چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ ذوالحجہ 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اپنی پیش گوئی میں کہا تھا کہ ذوالحجہ 1447 ہجری کا نیا چاند 17 مئی 2026ء کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق پیدا ہونے کی توقع ہے۔
دریں اثنا سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، مملکت میں عید الاضحیٰ 27 مئی کو ہوگی۔

خلیجی میڈیا کے مطابق مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی کو ادا کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں یو اے ای، ترکیے اور سلطنت عمان میں بھی چاند نظر آگیا ہے، ان ممالکت میں بھی عیدلاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائے گی۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button