مریم نوازکا موٹرسائیکل والوں کیلئے بڑا اعلان،ماہانہ 2ہزارسبسڈی، رجسٹریشن ، ٹرانسفر فیس معاف،طریقہ جانیئے
ہر کسان بھائی کےساتھ ہوں،عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہیں:وزیراعلی مریم نوازشریف
لاہور:(سلمان حسین )وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنے ایکس میسج میں پنجاب کے عوام کیلئے بہت بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے- پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کر دئیے گئے ہیں،موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے-ہررجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی – رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی ۔
رجسٹرڈ بائیک کو 20لیٹر پٹرول فی لیٹر 100روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا -رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کے لئے ریلیف پیکیج کافوری آغازکردیاگیاہے-رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کوفیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیاگیاہے-فیول سبسڈی کے لئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں -رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان فیول سبسڈی کے لئے پلے سٹور پر موبائل ایپ ”Maryam ko Batayn” استعمال کرسکتے ہیں ۔
فیول سبسڈی کے لئے ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کرسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں -دریں اثناء وزیراعلی مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کے نام اپنے ایکس میسج میں کسان بھائیوں کے تحفظ کے لیے بڑا اعلان کیاہے۔
پنجاب میں گندم کاشت کرنے والے 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کاشتکاروں کی مالی معاونت کی جائے گی-پنجاب میں ہر ایک ایکڑ کے لیے10 لیٹر ڈیزل پر 150روپے فی لیٹر کی سبسڈی دی جائے گی-عالمی بحران کے دوران تیل کے نرخ میں اضافہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بن رہا ہے۔ ہر کسان بھائی کے ساتھ ہوں۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ شفاف اور مؤثر طریقے سے ہر کسان تک مالی فوائد پہچانے کے لئے ذاتی طورپر سبسڈی کے نظام کی نگرانی کر رہی ہوں۔ ہمارے کسان پنجاب کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑی رہوں گی۔



