انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

برطانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار

برطانیہ (ویب ڈیسک) برطانیہ میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنا جرم بن گیا ہے، جس کے نتیجے میں پولیس نے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

برطانوی پولیس کے مطابق لندن میں فلسطین ایکشن کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کے دوران کم از کم 523 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

میٹروپولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 523 افراد کو ایک کالعدم تنظیم کی حمایت ظاہر کرنے پر حراست میں لیا گیا، جبکہ گرفتار افراد کی عمریں 18 سے 87 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈیفنڈ آور جیوریز کی جانب سے منعقدہ احتجاج کے دوران کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری کارروائی کی، جبکہ تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button