انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزافن اور فنکار

واکا واکاگرل شکیراٹیکس فراڈ کیس میں بری،عدالت کا بڑاریلیف،کیا دیا جذباتی بیان؟

میڈرڈ:(ویب ڈیسک )ہسپانوی عدالت نے کولمبین گلوکارہ شکیرا کو ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں بری کر دیا۔ سپین کی ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شکیرا کو جرمانوں کی مد میں 6 کروڑ یورو سے زائد رقم سود سمیت واپس کی جائے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق شکیرا پر ٹیکس چوری کے الزامات عائد کئے گئے تھے تاہم عدالت نے انہیں بے قصور قرار دے دیا۔استغاثہ نے گلوکارہ شکیرا پر 2012ء سے 2014ء کے دوران 14.5 ملین یورو ٹیکس چوری کا الزام لگایا تھا۔حکام کے مطابق شکیرا اس عرصے میں سپین میں رہائش پذیر تھیں لیکن ٹیکس ریکارڈ میں اپنی رہائش کسی اور ملک میں ظاہر کرتی رہیں۔

دوسری جانب شکیرا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ زندگی میں سکون چاہتی ہوں، میں نہیں چاہتی کہ میرے بیٹے اپنی والدہ کو طویل قانونی جنگ میں دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ اور جذباتی مشکلات اب ختم ہو گئی ہیں۔گلوکارہ نے ایک بار پھر خود کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ سپین کے ٹیکس حکام نے میرے خلاف سخت رویہ اختیار کیا۔

شکیرا کے مطابق 2014ء تک ان کی زیادہ تر آمدن عالمی میوزک ٹورز سے آتی تھی اور وہ طویل عرصہ سپین سے باہر رہتی تھیں۔واضح رہے کہ شکیرا نے 2015ء میں سپین کو اپنی مستقل ٹیکس رہائش قرار دیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ 17.2 ملین یورو ٹیکس پہلے ہی ادا کر چکی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button