لاہور(بیورو چیف/سید ظہیر نقوی)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بسنت کے موقع پر سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ بسنت کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے گا اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون فوری حرکت میں آئے گا۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بسنت کے موقع پر بغیر سیفٹی وائر موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کوموثر انداز میں استعمال کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔سی سی پی او لاہور نے بسنت کے دوران منشیات کی روک تھام کیلئے سخت کریک ڈان کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پرامن اور محفوظ ماحول کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان رضا، ڈی آئی جی (آپریشنز) فیصل کامران، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) محمد نوید، ایس ایس پی (آپریشنز) توقیر محمد نعیم اور ڈویعنل ایس پیز نے شرکت کی۔



