آج ریلیز ہونیوالے بھارتی پنجابی فلم ’’چوریاں نال یاریاں‘‘ کی کاسٹ کی کرتارپور آمد
فلم کی پاکستانی کاسٹ میں شامل فنکاروں ہنی البیلا اور شاذب مرزا نے ملکیت رئونی‘پراہب گریوال اور منریت سراں کا استقبال کیا
لاہور (جبار صدیقی سے)آج دنیابھر میں ریلیزہونیوالی بھارتی پنجابی فلم ’’چوراں نال یاریاں‘‘ کی کاسٹ کی کرتار پور ر آمد فلم کی پاکستانی کاسٹ میں شامل فنکاروں ہنی البیلا اور شاذب مرزا نے ملکیت رئونی‘پراہب گریوال اور منریت سراں کا استقبال کیا اس موقع پر بھارتی فنکاروں نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں اور فلم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بھارتی فنکاروں میں پراہب گریوال ، ملکیت رونی، منریت سراں،دیوندر سنگھ، گردیال سنگھ سدھو اور دیگر شامل تھے۔
پاکستانی اداکار ہنی البیلا اور اداکار شاہزیب مرزا نے بھارتی فنکاروں کا ویلکم کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فنکاروں نے کہا کہ پاکستان ایک محبت کرنے والا ملک ہے ہمیں یہاں آکر بہت پیار ملا ، ایسا لگتا ہے ہم ایک گھر سے دوسرے گھر گئے ہیں بھارتی اداکار ملکیت رونی نے کہا کہ خواہش ہے پاک بھارت مشترکہ فلمیں بنیں۔
پاکستانی فلمیں بھی ہمارے ہاں ریلیز ہوں۔کیونکہ سرحد کے دونوں اطراف میں لوگ فنکاروں کو پسند کرتے ہیں اور پاکستانی فلمیں دیکھنے کے خواہش رکھتے ہیں۔ فنکاروں نے کہا کہ ہماری بہت سی روایات و اقدار مشترک ہیں اس لیے چڑھدا پنجاب اور لہندا پنجاب کے عوام بہت قریب ہیں۔
پاکستانی اور بھارتی فنکاروں میں تحائف کا بھی تبادلہ ہوا بھارت سے آئے فنکاروں نے ہنی البیلا اور شاہزیب مرزا کو چادروں کا تحفہ دیا اداکار ہنی البیلا نے کہا کہ بھارتی فنکاروں نے ہمیشہ محبتوں سے نوازا ہم ہمیشہ آپس میں فیملی ممبر کے طور پر کام کرتے ہیں فلم کے ڈائریکٹر نصیب رندھاوا، اور گردیال سنگھ ہیں۔



