شیخوپورہ (کرائم رپورٹر،ویب ڈیسک) تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ نشیمن پارک میں پیسوں کے لالچ میں ملزم نے دوستوں کے ساتھ ملکر پلاننگ سے خالہ زاد بھائی یٰسین کو قتل کرکے اس کا انگوٹھا کاٹ کر موبائل فون ایپ سے 10لاکھ روپے اپنے اکائونٹ میں منتقل کرنے کے بعد انگوٹھا اپنے پاس رکھ لیا اور نعش کو بوری میں بند کرکے گاڑی کی ڈگی میں چھپالی اور کار کو سڑکوں پر گھماتے رہے
اس دوران تھانہ ہائوسنگ کالونی پولیس کے ایس ایچ او ولی حسن پاشا نے کار کی مشکوک حرکات دیکھ کر اسے روکا تو دوران تلاشی کار کی ڈگی سے نعش برآمد ہوگئی اور تینوں گرفتار ملزمان اریب، حارث اور اسامہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور پولیس نے ان سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا ۔ مقتول یٰسین فیصل آباد کارہائشی اور بیوہ ماں کا اکلوتا بیٹا تھا جس نے حال ہی میں ایف ایس سی کے امتحانات میں 1ہزار سے زائد نمبرز حاصل کئے جواں سالہ بیٹے کے قتل پر ماں صدمے سے بے حال ہوگئی۔ ورثاء نے چیف جسٹس آئی جی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔



