انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

غزہ پر قبضے کا ناپاک منصوبہ، مزید 81فلسطینی شہید: اقوام متحدہ کا نئی اسرائیلی بستیوں پر تشویش کا اظہار

رات بھر کئی علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے، امداد کے منتظر 30افراد بھی شہدا میں شامل: مزید حملے کئے جائینگے، صیہونی فوج

غزہ (ویب ڈیسک ) اسرائیلی فورسز کی غزہ میں تازہ جارحانہ کارروائیاں، مزید 81فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پر قبضے کا ناپاک منصوبہ، اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت آگئی، رات بھر کئی علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے۔

اسرائیل جنگ جیتنے کے قریب، حماس امن معاہدہ کرے یا نہ کرے، غزہ پر قبضہ کرکے دم لیں گے، نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار

امداد کے منتظر 30افراد بھی شہدا میں شامل ہیں۔ دوسری جانب ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کے خلاف مزید گہرائی تک حملے کیے جائیں گے۔ ادھرجانب اقوام متحدہ نے نئی اسرائیلی بستیوں کی مخالفت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل ہر حال میں غزہ پر قبضہ کرے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر غزہ پر ناجائز قبضے کے اپنے عزم کو دہرایا ہے۔ آسٹریلیا کے سکائی نیوز کو انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ چاہے حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو قبول کرے یا نہ کرے، دونوں صورتوں میں اسرائیل غزہ پر فوجی کنٹرول حاصل کرے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ کی جنگ جیتنے کے قریب ہے اور حماس کی مزاحمت کو ختم کرنا ناگزیر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جنگ آج ہی ختم ہوسکتی ہے اگر حماس ہتھیار ڈال دے اور باقی یرغمالیوں کو رہا کر دے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے انٹرویو میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز پر سخت تنقید کی اور انہیں ’’ کمزور سیاستدان‘‘ قرار دیا۔ ن
یتن یاہو کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک دہشت گرد گروپوں کے حامیوں کو خوش کرنے کی پالیسی اپنا رہے ہیں جو مغربی تہذیب کے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ سب سے بڑا دہشتگرد گروہ ہے جس نے عورتوں کو قتل کیا، ان کی بے حرمتی کی اور مردوں کے سر قلم کیے۔ اگر ایسے لوگ آسٹریلیا کے وزیر اعظم کو مبارکباد دیں تو یہ انتہائی افسوسناک اور خطرناک ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button