پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لیبیا کشتی حادثہ: ریڈ بک کا انتہائی مطلوب انسانی سمگلر گرفتار

ملزم عثمان گجرات سے پکڑا گیا، عمرہ زائرین سے فراڈکرنیوالا ایجنٹ اقتدار بھی گرفتار

لاہور ( بیوروچیف ) ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عثمان خان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔
ملزم نے یورپ بھجوانے کے لیے ایک شہری سے 24لاکھ روپے وصول کیے تھے اور ملزم اس سے قبل درجنوں مقدمات میں ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانہ ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر زائرین کو سعودی عرب بھجوانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے چھتیس زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ غیرقانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button