انٹر نیشنلتازہ ترینصحت
مسجدالحرام کے اطراف بڑی پابندی عائد
مکہ مکرمہ:(ویب ڈیسک )مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے مسجد الحرام کے اطراف میں تمباکو مصنوعات کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق ترجمان میونسپلٹی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تمباکو مصنوعات کی فروخت کے حوالے سے نئے ضوابط کے مطابق شہر مقدس کے مرکزی علاقے کی کسی دکان یا سپر سٹورز پر تمباکو مصنوعات فروخت نہیں کی جاسکتیں۔
انہوں نے کہا مکہ مکرمہ کے دیگرمحلے جو مرکزی علاقے کی حدود سے باہر ہیں، وہاں تمباکو مصنوعات کی فروخت کے لئے ضوابط مقرر کئے گئے ہیں جن کے تحت جو دکان 100 مربع میٹر سے کم رقبے پر ہوگی، اسے سگریٹ وغیرہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں۔



