نیشنل بینک اورالانصاری ایکسچینج کے زیر اہتمام دبئی القوز میں فٹ بال میچ کا انعقاد
دبئی(حافظ زاہد علی )نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے زیر اہتمام القوز دبئی میں فٹ بال میچ اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں محنت کشوں کو قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی بارے آگاہی بھی دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان بزنس کونسل دبئی محمد شبیر مرچنٹ تھے جب کہ دبئی پولیس کے کیپٹن خالد ،مسٹر سالم ، الاانصاری ایکسچینج کے ہاشم صلاح الدین ، سردار وسیم نیشنل بینک کے راشد الاسلام اور اسد اللہ ملک نے خصوصی شرکت کی۔

بزنس کونسل دبئی کے صدر محمد شبیر مرچنٹ ، دبئی پولیس کے کیپٹن خالد، الانصاری ایکسچینج کے ہاشم صلاح الد ین ، سردار وسیم مہمان خصوصی تھے
مہمان خصوصی محمد شبیر مرچنٹ نے فٹ بال میچ جینے والی ٹیم کو مبارک باد ی اور اس امر کا اظہار کیا کہ دبئی میں محنت کشوں نے جس طرح محنت کی ہے اور اس ملک کی ترقی میں جس طرح وہ اپنی ہمت حوصلہ اور جانفشانی سے کام کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی دراصل ملک وقوم سے حقیقی محبت ہے تقریب سے دبئی پولیس کے کیپٹن خالد نے بھی خطا ب کیا ،نیشنل بینک آف پاکستان یو اے ای ہیڈ آف فنانس راشد الاسلام نے مہمانوں کا استقبال کیا اور کہا نیشنل بینک ہنڈی اور حوالہ کے خاتمے کیلئے کاوشیں بروئے کار لارہا ہے اور ہماری کوششیں ہے کہ بینکنگ ذرائع سے رقوم کا پاکستان بھیجنا ضروری بنوائیں تاکہ زرمبادلہ کے ذریعے ملک رقوم کا مستقبل روشن کیا جاسکے۔

نیشنل بنک یوا ے ای ہیڈ آف فنانس راشد الاسلام نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور محنت کشوں میں قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے
تقریب میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو کپ اور میڈلز دیے گئے اس موقع پر موسیقی اور دیگر رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے گئے اور بذریعہ قرعہ اندازی محنت کشوں کو نیشنل بینک اور الانصاری ایکسچینج کی جانب سے قیمتی تحائف بھی تقسیم کئے گئے یادرہے کہ نیشنل بینک یو اے ای کی مختلف ریاستوں میں قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کی آگاہی مہم چلارہا ہے۔




