پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3ملزم گرفتار

ملزموں سے پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات برآمد ، مقدمات درج، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا:ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہورسرفرازخان ورک

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی سے)ایف آئی اے لاہور زون نے ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3ملزم گرفتار کر کے 2 مقدمات درج کر لیے۔

شیخوپورہ اور لاہور سے گرفتار ملزموں کی شناخت غلام مرتضیٰ، عبدالمعیز شوکت اور ساجد علی کے نام سے ہوئی ۔ملزم غلام مرتضیٰ نے شہری کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے بٹورے۔

ملزمان عبدالمعیز شوکت اور ساجد علی ایجوکیشن کنسلٹنسی کی آڑ میں بغیر لائسنس اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزموں سے پاسپورٹس اور دیگردستاویزات بھی برآمد ہوئیں، تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز خان ورک نے کہا کہ گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی، بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button