پاکستانتازہ ترینسپورٹس

ویمنز ورلڈ کپ 2025ء :پاکستان تمام میچز نیوٹر ل وینیو پر کھیلے گا

دبئی نیوٹرل وینیو ، فیصلہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں ہوا تھا ،ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا

لاہور(سلمان حسین ) پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2025 کی کوالیفکیشن حاصل کرلی۔اس جیت کیساتھ ہی گرین شرٹس کی ٹیم بھارت میں ہونیوالے ویمنز ورلڈکپ 2025 کوالیفائی کرچکی ہے اور یہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس کیلئے ہندوستان لاجسٹک مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
بھارت ورلڈکپ 2025 کی میزبانی کرے گا لیکن پاکستان اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا، یہ فیصلہ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں ہوا تھا کیونکہ بھارت سیکیورٹی کا بہانہ کرکے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور یوں ایونٹ پاکستان نے دبئی کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چُنا تھا۔ اسی دوران آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ 2027 تک کے تمام ایونٹس میں بھارت-پاکستان میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔
جس میں ورلڈکپ 2025 بھارت ، ٹی20 ورلڈکپ 2026 (بھارت/سری لنکا اور ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2028 پاکستان میں شامل ہیں ۔ اسی طرح ویمنز ورلڈکپ 2025 میںاگرپاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچی تو وہ میچز بھی بھارت سے باہر ہوں گے، جبکہ بھارت اور پاکستان کا میچ بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button