لاہور:( کرائم رپورٹر)کاہنہ میں ٹریکٹر ٹرانی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ صوئے اصل مین فیروز پور روڈ پر پیش آیا ، جہاں ٹریکٹر ٹرالی نے مخالف سمت میں آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
موٹرسائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔
فیروزوالہ میں کالاخطائی روڈ پر نجی سکول کی بس رکشے سے ٹکرا کر الٹ گئی جس سے 20 بچے زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں70 سے زائد بچے سوار تھے۔



