میانوالی،لاہور:(ویب ڈیسک،سید ظہیر نقوی سے)پنجاب پولیس نے ضلع میانوالی میں 4 فتہ الخوارج کو ہلاک کرکے تھانہ چاپری پر حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ خیبر پختونخوا سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسی خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر دہشت گرد حملہ آور ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ تھانے پر اچانک حملہ کیا، پولیس اور خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز برسائے، ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے۔
ترجمان کے مطابق حملے میں تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا، تاہم 2 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئےجب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔



