پاکستانتازہ ترینسپورٹس

کرکٹر معین خان اپنے انتقال کی خبریں پھیلانے پر برہم

لاہور:(سلمان حسین)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور بیٹر معین خان نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی تمام غلط خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روزسوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ سابق کرکٹر معین خان انتقال کر گئے ہیں۔تاہم معین خان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایسی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے ناراضی کا اظہار کیا۔

معین خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو سٹوری اپ لوڈ کرتے ہوئے کہا کہ صبح سے میری صحت اور میرے انتقال کی ایک خبر گردش کررہی ہے۔یہ جس نے بھی پوسٹ کی اس نے بڑی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔معین خان نے کہا کہ میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ الحمدللہ میں خیریت سے ہوں اور اپنی زندگی انجوائے کررہا ہوں۔

دراصل حیدرآباد کے ایک مقامی سابق کرکٹر معین خان راجپوت کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔تاہم سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد شائقین کرکٹ معین خان راجپوت کو سابق وکٹ کیپر معین خان سمجھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button