لاہور ( بیوروچیف) سروسز ہسپتال میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے سزائے موت کے مجرم کی دعوت کا انتظام کرنے کا واقعہ پیش آیا ، جوڈیشل ونگ کے اہلکار مجرم اشفاق عرف کھڈا کو کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لے کر آئے جہاں اہلکاروں نے مجرم کے اہل خانہ کو وارڈ میں بلا لیا۔
رشوت کے بدلے قیدی کو پروٹوکول دینے پر اہلکار امداد اور شفاقت گرفتار، مقدمہ درج
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکاروں نے مجرم کے لیے ہسپتال کے وارڈ میں لذیذ پکوان کا بندوبست کیا اور اس کے لیے تفریح جیسا ماحول فراہم کیا۔ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے اہلکاروں امداد اور شفاقت کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکاروں نے رشوت کے بدلے سزائے موت کے مجرم کو پروٹوکول دیا۔ مجرم اشفاق عرف کھڈا قتل کے مقدمے میں 25سال قید کی سزا بھگت رہا ہے اور اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔



