سیالکوٹ کی تاجر برادری کو جلد سیالکوٹ انڈسٹریل زون کا تحفہ دیں گے ، اکرام الحق
شارجہ (حافظ زاہد علی سے)سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر اکرام الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تاجر برداری اورتجارت کے فروغ کے لئے جو کاوشیں عمل میں لارہی ہے وہ قابل تحسین ہیں مریم نواز نے اپنے ویژن سے بہترین کار ہائے نمایاں سرانجام دیے ہیں۔

چودہ سو ایکڑ پر محیط اس منصوبہ کو 3سال میں مکمل کریں گے ، شارجہ میں اظہار خیال
مستقبل میں ان کا وشوں کے نہ صرف دوررس نتائج حاصل ہونگے بلکہ ملک وقوم کو ان کا بھر پور فائدہ بھی ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شارجہ میں محمدغوث قادری کی جانب سے عشائیہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکیا جس میں شعیب اسلم ، چوہدری بشیر احمد شاہد خرم رشید اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

سیالکوٹ اسلامی کمرشل بینک کا قیام بھی عمل میں لائیں گے ، جس کی شروع میں 10برانچز اور پھراس بینک کا دائرہ کار پورے ملک میں پھلائیں گے
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر اکرام الحق نے کہا کہ سیالکوٹ انڈسٹریل زون جو کہ چودہ سو چھ ایکر پر محیط اس پر کام تیزی سے جاری ہے کوشش ہے کہ اس اندسٹریل زون کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ اس منصوبہ کو آئندہ 3سال میں مکمل کر کے تاجر برداری کو اس انڈسٹریل زون کا تحفہ دیں انہوں نے کہا سیالکوٹ کی تاریخ میں ایک اور اہم پیش رفت کرنے جارہے ہیں۔

ائر سیال کو مزید وسعت دے رہے ہیں جلد دبئی اور امریکہ کیلئے پروازیں شروع کریں گے
اسلامی کمرشل بینک کے قیام کے حوالے سے بھی اپنی کاوشیں کررہے ہیں یہ بینک تقریباً بیس ارب روپے سے بنے گا جس کی شروع میں دس برانچزپایہ تکمیل کو پہنچیں گی اور پھر وقت کے ساتھ ساتھ اس بینک کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا اکرام الحق نے مزید کہا کہ کہ سیالکوٹ کی ائر لائن ائر سیال کو مزید وسعت دینے کیلئے کاوشیں کررہے ہیں اس ائر لائن کے بیڑے میں دس جہاز شامل کرنے کیلئے بھی پلان کررہے ہیں اس وقت ائر سیال مسقط ، جدہ ، دمام میں پروازیں چلارہی ہے کوشش ہے کہ جلد دبئی اور امریکہ کیلئے بھی ائر سیال کی پروازوں کا سلسلہ شروع کریں جس پر کوششیں کی جارہی ہیں۔
22سال سے رکے منصوبے ٹینری زون پر کام کررہے ہیں جلد اس منصوبے پربھی کام شروع ہوگا
اکرام الحق نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس تاجر برادری کیلئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں ۔اس ضمن میں چھ سو ایکڑ پرٹیزی زون پر بھی کام کررہے ہیں یہ منصوبہ پچھلے بائیس سال سے تعطل کا شکارہے ہماری کوشش ہے کہ گندے پانی کی نکاسی اور فیکٹر یز میں سیوریج کا نظام بہتر کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں تاکہ ٹیز یز کو بہتر حالت میں لاکر بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

محمد غوث قادری کے زیر اہتمام عشائیہ میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر اکرم الحق کی خصوصی گفتگو
انہوں نے کہا کہ اسوقت ہم چھ سو فٹ گہرائی سے پانی لینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ لووگں کوصاف پانی میسرآئے اور لوگ وبائی امراض سے بچ سکیں۔
ایکسپورٹ بڑھانے پر پوری توجہ ہے ، پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں
اکرام الحق نے کہا کہ ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے اور میری کوشش ہوگی کہ سیالکوٹ چیمبرآف کامرس تاجر برادری کیلئے وہ کام کرے جو تاریخ کا حصہ بن جائیں اور لوگ ہماری کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھیں اس موقع پر اکرام الحق کو گلدستے پیش کئے گئے اور ان کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔



