پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

لیسکو کا نئے کنکشن، سولر سسٹمز کیلئے اے ایم آر سمارٹ میٹر دینے کا فیصلہ

لاہور:(بیوروچیف سے )لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کو نیو کنکشن اور سولر سسٹم کنکشنز کے لئے اے ایم آر سمارٹ میٹرز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی جانب سے سمارٹ میٹرز کی سمز کے حوالے سے مراسلہ بھجوایا گیا اور لیسکو نے 26,623 اے ایم آر سمارٹ میٹرز کی خریداری کا پرچیز آرڈر جاری کر دیا ہے۔

کمپنی کو 11,300میٹرز کا سٹاک موصول ہو چکا ہے جبکہ باقی 15,323میٹرز کا سٹاک آئندہ سال کے آغاز میں مل جائے گا۔

دستاویزات کے مطابق تمام میٹرز مئی 2025 تک لیسکو کو فراہم کر دئیے جائیں گےیہ سمارٹ میٹرز نیو کنکشنز اور سولر سسٹم کنکشنز کیلئے استعمال کیے جا سکیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button