کراچی (ویب ڈیسک )وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یورو بانڈز اس وقت لانچ کرے گا جب ہماری کریڈٹ ریٹنگ بی کیٹگری ہو جائے گی اور آئندہ چند ماہ میں پاکستان کی بی کیٹگری ریٹنگ متوقع ہے۔
کراچی کے مقامی ہوٹل میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی مارٹگیج لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فچ، موڈیز اور ایس اینڈ پی کے ساتھ مثبت گفتگو رہی ہے فچ موڈیز اور ایس اینڈ پی کے مسلسل رابطے میں ہیں ہم اگلے مالی سال میں یورو بانڈز متعارف کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 1 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کو ہمیں اپنے منصوبے بہتر انداز میں پیش کرنا ہوں گے کلائمیٹ فنانسنگ کی بات چیت عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ بھی جاری ہیں جب کہ کلائمیٹ فنانسنگ پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے نائب صدر سے آج بھی بات ہوئی ہے۔



