پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کراچی :تاجر کا بینک کے لاکر سے 10 کروڑ کا سامان غائب

کراچی:(ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان غائب ہوگیا، مقامی تاجر نے درخشاں تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کروادیا۔

کراچی کے مقامی تاجر دانیال احمد شیخ نے درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کروایا، مقدمے میں بینک آپریشن مینیجر سمیت دیگر کو نامزد کیاگیا ہے۔

مقدمہ کے متن کے مطابق جولائی 2009 میں بڑے سائز کا لاکر بک کیا تھا جس میں مختلف اوقات میں 10 کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، ڈائمنڈ سیٹس، دستی گھڑیاں اور غیر ملکی کرنسی رکھی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ 19 فروری 2025 کو جب تاجر کی اہلیہ نے لاکر کھولا تو لوہے کا ڈبہ موجود نہیں تھا، لوہے کے ڈبے میں کیش،زیورات اور گھڑیاں تھیں۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے بینک آپریشن مینیجر سید عرفان اور لاکر کسٹوڈین فرحت اور عثمان کو آگاہ کیا تو وہ ڈبا ڈھونڈنے لگے، لوہے کا خالی ڈبہ کونے میں دیگر ڈبوں کے ساتھ موجود تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق زیورات کے پاؤچز خالی حالت میں لاکرز کے اوپر چھت کی سیلنگ کے اندر سے ملے، 2 دن بعد دوبارہ بینک گئے تو عملے نے لاکرز سے کچھ جیولری کے خالی باکس، گھڑی کا ایک ڈبہ بھی نکال کر دیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ برانچ مینیجر ضیغم مرزا، سید عرفان، راشد لودھی، اسامہ اور فرحت نے عملے کے ساتھ مل کر سامان چوری کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button