برطانیہ :خراب موسم،نئے سال کی تقریبات منسوخ
لندن:(ویب ڈیسک)برطانیہ میں نئے سال کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا جب کہ ملک میں تیز ہواؤں، تیز بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق میٹ آفس نے یوکے کے زیادہ تر حصے میں بدھ تک سختی موسمی صورتحال کے حوالے سے وارننگ کی۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا کہ انگلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے کچھ حصوں میں 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ میں تاخیر کا خدشہ ہے۔
ایڈنبرا میں عوامی حفاظت کے پیش نظر سال کے اختتام کے حوالے سے تقریبات کو پہلے ہی منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ شمالی یارکشائر میں بلیک پول میں نیو کیسل، آئل آف وائٹ اینڈ رپن میں آتش بازی بھی منسوخ کردی گئی۔
سال کے اختتام کے حوالے سے منفرد تقریب کے منتظمین، نے عالمی سیاحوں سے معافی مانگی جنہوں نے اسٹریٹ پارٹی اور آتش بازی دیکھنے کے لیے ایڈنبرا کا سفر کیا تھا۔
برطانیہ بھر میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے سخت وارننگز کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہائی لینڈز اور مورے میں 7 بجے تک بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ 4 بجے تک ہائی لینڈ اور مورے میں درمیانے درجے کی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔
اس کے مطابق وسطی، جنوبی اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے سیکرٹری ثقافت نے کہا کہ تقریبات کو منسوخ کرنا یقینی طور پر درست فیصلہ تھا۔
دوسری جانب لندن کے میئر کے ترجمان نے کہا کہ موسم کے بارے میں خدشات کے باوجود دارالحکومت میں آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا۔
آتشزدگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنی ڈیرل فلیمنگ کے انچارج نے کہا کہ ان کی ٹیم بھر پور شو پیش کرنے کے لیے پرجوش اور پرامید ہے۔
مانچسٹر میں بھی تقریبات بھی منصوبے کے مطابق منعقد کی جائیں گی۔



