انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

بھارتی کپتان کو محسن نقوی سلمان آغا سے ہاتھ ملانا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔
ایشیا کپ 2025کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا۔
ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر پڑنے والی مار کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے دشمنوں سے ہاتھ ملارہے ہیں، مجھے نہیں معلوم یہ شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھتے ہوں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button