لاہور:(بیوروچیف) لاہورمیں خاوند نے بیوی سےمبینہ تعلقات کےشبہ میں زینت لیبارٹری کا ٹیکنیشن تیسری منزل سے پھینک کرمارڈالا۔
فیصل ٹاؤن فلیٹ کی تیسری منزل سے گر کر نوجوان کی ہلاکت حادثہ نہیں قتل نکلا ، ضیاء کو ملزم چاند نے بیوی سے تعلقات کے شبہ میں قتل کیا،ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن افضال راوف نے ٹیم کے ہمراہ بارہ گھنٹے میں گتھی سلجھا لی ، ملزم گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کےمطابق ملزم چاند کو شک تھا کہ مقتول ضیاء کےاس کی بیوی کے ساتھ تعلقات ہیں،ملزم چاند نے سر پر اینٹ مار کر ضیاء کو قتل کیا،قتل کے بعد مقتول کی لاش تیسری منزل سے نیچے پھینک کر حادثے کا رنگ دیدیا۔
ملزم کے متضاد بیانات پر پولیس کو شک گزرا ، حراست میں لیکر تفتیش کی اس دوران ملزم چاند نے اعتراف جرم کرلیا ، چونیاں کا رہائشی مقتول لاہور کی زینت لیبارٹری میں ٹیکنیشن تھا ،ملزم چاند کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔



