انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت:پاک ترک تعلقات عقیدت اور اعتماد پر مبنی:مریم نواز

تر کیہ کے صدر اردو ان نے فورم میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب آج ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرینگی

ترکیہ ،لاہور (سلمان حسین )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف آج کانفرنس سے خطاب کریں گی۔
ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان تقسیم دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم ، تبدیلی لانے کی ایک طاقت رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبہ پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ترکیہ کے دورے پر انطالیہ پہنچیں، انطالیہ کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعاد سید اوغلو نے ہوائی اڈے پر دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔
ترکیہ کی خاتون اول محترمہ امینے ایردوآن کی دعوت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ترکیہ کا دورہ کر رہی ہیں، ڈپٹی گورنر ڈاکٹر سعاد سید اوغلو نے وزیر اعلیٰ کو انطالیہ آمد پر خوش آمدید کہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وزیراعلی نے استقبال کیلئے آمد اور مہمان نوازی پر ترکیہ کی حکومت اور قیادت کا شکریہ ادا کیا، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلی مریم نواز سے ترکیہ کے سابق نائب صدر اور اے کے پارٹی کے نائب چیئرمین فواد اقطائے نے ملاقات کی ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت، محبت اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
فواد اقطائے نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کی اہم ڈپلومیسی کانفرنس میں شرکت کو اعزاز سمجھتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button