لاہور(بیوروچیف) ساندہ کے علاقے میں نالے سے4روز قبل اغوا ہونے والے 5 سالہ بچے کی گلی سڑی لاش برآمد ہو گئی۔
ساندہ کے علاقے ٹی نمبر 5کے قریب گندے نالے میں بچے کی لاش پڑی دیکھ کر رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش نکال کر پورسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت پانچ سالہ رشید کے نام سے ہوئی جو 4روز قبل پرسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا،اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔



