پاکستانتازہ ترینکالم

شرابی جگنو ۔۔۔

بے لگام / ستارچوہدری

شامی صاحب کہتے ہیں وزیراعلیٰ نے کسی غیر محرم سے ہاتھ ملانا ہوتودستانے پہن لیا کریں۔۔۔۔ شامی صاحب !! اس طرح تو برقع پہن کرگلےبھی لگایا جاسکتاہے ۔۔۔۔ آخراتنی زیادہ ’’اداکاری‘‘ کیوں کرنا پڑرہی ہے ۔۔۔؟
ہائے ! افسوس۔۔۔دشمن ملک کا وزیرخارجہ صف اول میں بیٹھا تھا۔۔۔۔ دوپاکستانی ’’ لیڈر‘‘باہر بیٹھ کر انتظارکررہے تھے،شاید کوئی ’’ معجزہ ‘‘ ہوجائے۔۔۔
وہسکی میں کافی زیادہ پانی ڈالتے ہوئے میزبان نے منیر نیازی سے پوچھا۔۔۔!!
میں کیسا ساقی ہوں۔۔۔؟
منیرنیازی بولے۔۔۔توں ساقی گھٹ تے ماشکی بوہتا ایں۔۔
وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن میں عادل بازئی ایم این اے کا حلف نامہ جمع کرایا اور بتایا ، وہ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں ، بعد میں جب 26ویں ترمیم کا وقت آیا توعادل بازئی نے ووٹ نہ دیا تو شورمچ گیا ، ن لیگ کے عادل بازئی نے پارٹی کیخلاف بغاوت کردی، ن لیگ نے اعلان کیا پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عادل کو نااہل کیا جائے گا،ن لیگ نے عادل کو نااہل قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن کو درخواست دائرکردی، ظاہرہے الیکشن کمیشن ان کا اپنابندہ ہے،اس نے عادل کو نااہل قرار دے دیا،کوئٹہ کا نوجوان سپریم کورٹ پہنچ گیا،عدالت عظمیٰ نے اسے بحال کردیا۔اس ساری کہانی کی کوئی سمجھ نہیں آتی،حلف نامہ وزیراعظم نے جمع کرایا ہوا ہے،آئین کے مطابق عادل نااہل ہوتے ہیں،لیکن سپریم کورٹ کیسے انہیں بحال کرسکتا ہے۔۔۔؟ اصل میں میڈیا پر یک طرفہ موقف چلتا رہا،عادل کی کسی نے بات ہی نہیں سنی،اصل کہانی کیا تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے عادل کا فیک حلف نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرایا تھا،عادل نے تھانے میں درخواست دے دی،انہوں نے وصول نہ کی،وہ مجسٹریٹ کے پاس چلے گئے ،وہاں سے ایس ایچ او کو آرڈر ملے کہ وہ تحقیقات کرے،ایس ایچ او نے عادل کو سچا قراردے دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عادل نے سپریم کورٹ میں اپنی سچائی ثابت کردی کہ وہ تو تحریک انصاف کے ایم این اےہیں،عمران خان کے نام پر ووٹ ملے اورتحریک انصاف نے اسے ٹکٹ دیا تھا،انتخابی نشان نہ ملنےکی وجہ سے انہیں آزادالیکشن لڑنا پڑا اور شہباز شریف نے ان کا جعلی حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا تھا، اور یہ بھی ثابت کردیا حلف نامہ جعلی ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق سپریم کورٹ اس کیس میں وزیراعظم کو نااہل قرار دے سکتی ہے،اطلاعات ہیں، یہ کیس کسی بھی وقت چل سکتا ہے۔۔۔ ایک اور مزے کی بات سنیں،عادل بازئی کو سچا قرار دینے والے پولیس افسر نصیب الله کو نوکری سے نکال دیا گیا، اوتھ کمشنر جس نے ٹیسٹ کیا اس کا لائسنس ختم کردیا گیا، فیصلےمیں بیان دینے والے کو اٹھا لیا گیا، اور اسےالٹا لٹکا کر مارا گیا،اور اس کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔۔۔جب آپ اس طرح کے کام کرینگے،پھر نام بھی ایسے ہی رکھے جائینگے،جیسے منیر نیازی نے ساقی کو ماشکی کہا تھا،ایسے ہی عمران خان نےایک بڑی شخصیت کو اردلی کہہ دیا تھا،آدمی اپنے کام کی وجہ سے پہچاناجاتا ہے۔۔۔میرےخیال میں احساس کمتری سب سے بڑی بیماری ہے،کینسر ،ہارٹ اٹیک،شوگر کا علاج دستیاب ہے لیکن احساس کمتری کا نہیں،’’بڑے بھائی ‘‘نے بس اتنا ہی کہا،آپ پنجاب میں غیر مقبول ہیں اور صوبے میں نفرت کی علامت بن چکی ہیں،کچھ اپنی مقبولیت پر کام کریں،بس ۔۔۔اس دن سے اب تک،تعلیمی اداروں کے دورے ہی ختم نہیں ہورہے، ’’ اداکاراؤں‘‘ کو سپیشل لایا جاتا ہے،اور ان سے گلے ملنے کی اداکاری ،پانچ،سات کیمرہ مینوں کی طرف سے فلمائی جاتی ہے،پہلے خود سب کو کہتی تھیں ’’ میں آپکی ماں ہوں‘‘،اب وہ اداکارائیں مائیک پر کہنے لگی ہیں’’ سب کی ماں ‘‘۔۔۔پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،اب ماشاءاللہ مریم بی بی کو انکی والدہ سمیت آپ مطالعہ پاکستان پر پڑھ سکیں گے،مجھے بس اتنا اعتراض ہے،محترمہ کے ساتھ پنجاب کے مرد اول کی تصویر بھی ہونی چاہیے تھی۔۔۔ایک ہی وقت میں مزے مزے کی خبریں وصول ہوئی ہیں،پاکستان سے دو اہم شخصیات امریکا تشریف لیکر گئیں،مقصد بہت بڑا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کا، کروڑوں روپے خرچ کرکے ڈنر ٹیبل خریدے گئے۔۔لیکن تقریب کے آس پاس بھی نہ پھٹک سکے۔ بہت منتیں ترلے سفارشیں کروائی گئیں لیکن نتیجہ زیرو نکلا،ایک صاحب تو آخری دم تک قریبی ہوٹل میں انتظارکرتے رہے، اور پھر بعد میں ایک اورتقریب میں شرکت کرکےمیڈیاپرخبرچلوادی ،وہ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں صف اول میں تشریف فرماتھے،انہیں بہت زیادہ پروٹوکول دیا گیا،حقیقت،بھارتی وزیرخارجہ پہلی صف میں بیٹھے ہوئے تھے اورانٹر نیشنل میڈیا انہیں دکھاتارہا۔ دوسرے صاحب تو کہیں نظر ہی نہیں آئے،حالانکہ موصوف نے تمام چینلزپر فرمائشی بریکنگ نیوزنشر کروائی تھیں کہ انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔۔۔سب کے سب احساس کمتری کا شکار۔۔۔تارڈ ثانی روز نئے نئے حلیے اختیار کرکے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کیخلاف نت نئی نئی دلیلیں پیش کررہے ہیں،ایک دوست نے ان کے بارے ون لائن بولنے کوکہا۔۔ اور ہم بھی نہ رہ سکے۔۔۔’’ جگنونے شراب پی لی اور پھر۔۔۔ وہ سورج کو گالیاں دینے لگا ‘‘۔۔۔

نوٹ:سی این این اردوڈاٹ کام کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button