تازہ ترینجرم-وسزا

عادی مجرموں، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنانے کا فیصلہ

جرائم پیشہ افراد کو سرویلنس میں رکھنے کیلئے عالمی سطح پر رائج طریقہ کار اپنائے جائینگے، سیکرٹری داخلہ پنجاب

لاہور ( بیوروچیف ) محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کی نگرانی اور امن و امان کے قیام کیلئے اقدامات کے طورپر عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائس پہنائی جائیں گی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریکنگ ڈیوائسز کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ، پیرول ڈیپارٹمنٹ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب 1500دستیاب ٹریکنگ ڈیوائسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تقسیم کر رہا ہے، نئے تشکیل شدہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو 500ٹریکنگ بینڈز دئیے جائیں گے۔ اجلاس میں سی ٹی ڈی کو 900ٹریکنگ بینڈز جبکہ پیرول ڈیپارٹمنٹ کو 100بینڈز دینے کی منظوری بھی دی گئی اور کہا گیا کہ ٹریکنگ بینڈز پہننے والے مجرمان کی نقل و حرکت پر 24؍7نظر رکھی جا سکے گی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹریکنگ ڈیوائسز درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی اور بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کو سرویلنس میں رکھنے کیلئے عالمی سطح پر رائج طریقہ کار اپنائے جائینگے۔ دوران اجلاس ماہرین نے مجرموں کی بلا تعطل نگرانی کیلئے مائیکرو ٹریکنگ چپ نصب کرنے کی سفارش کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button