پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

علیمہ خان پر انڈے سےحملہ،2خواتین زیر حراست

اڈیالہ:(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران انڈا مار دیا گیا، پولیس نے انڈا مارنے والی دونوں خواتین کو حراست میں لے لیا۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کو انڈا مارنے کا واقعہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے قریب داہگل کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیش آیا، واقعے کے بعد افراتفری پھیل گئی اور علیمہ خان میڈیا سے گفتگو ملتوی کرنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ گئیں۔

انڈا مارنے والے خواتین بھی واقعے کے فوری بعد فرار ہوکر اپنی گاڑی میں جابیٹھیں، تاہم پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مکے برسا کر گاڑی کی اسکرین توڑ دی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، خیبر پختونخوا سے آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے افراد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں احتجاج کرنے راولپنڈی آئے تھے۔

پولیس کے مطابق خواتین نے سوالات کے جواب نہ دینے پر علیمہ خان پر انڈا پھینکا، پولیس نے دونوں خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button