پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

فیصل آباد آن لائن فراڈ کیس ، ملکی و غیر ملکی 149 ملزموں کاریمانڈ

لاہور،(بیوروچیف)فیصل آباد میں آن لائن فراڈ کیس میں گرفتار ملکی و غیر ملکی 149 ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق فیصل آباد اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں آن لائن فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔

سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار ملکی و غیر ملکی 149 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ ریمانڈ منظورکرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔

ترجمان سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزمان آن لائن پونزی اسکیم اور انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث ہیں، فراڈ نیٹ ورک کے تحت عوام الناس کو دھوکا دے کر خطیر رقم بٹوری جارہی تھی۔

گرفتار ملکی و غیر ملکی ملزمان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button