پاکستانتازہ ترینعلاقائی خبریںکاروبار
لیسکو، میپکو سمیت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تیز،اثاثوں کی تفصیلات طلب
لاہور:(بیوروچیف) وفاقی حکومت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سمیت بیچ فور میں شامل دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے لئے تیاری شروع کر دی ہے۔ نجکاری کمیشن نے پاور ڈویژن سے کمپنیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاکہ نجکاری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق پاور ڈویژن کی ہدایت پر میپکو انتظامیہ نے کمپنی کی بیلنس اور آف بیلنس شیٹس کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔
نجکاری کمیشن نے بیچ فور میں شامل کمپنیوں کے تمام اثاثہ جات، غیر منقولہ جائیداد، قانونی اور ریونیو ریکارڈ اور شیئرز کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید برآں پاور ڈویژن سے کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین اور پنشنرز کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔



