پاکستانتازہ ترینصحت

مریم نوازکا انقلابی اقدام،پاکستان کے پہلے مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹر کا قیام

وزیراعلیٰ کی نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن میں شامل ہونیکی اپیل ، ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت:انٹرنیشنل ڈے آف پلے پر پیغام

لاہور:(سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کے پہلے اور مثالی ورچوئل بلڈ بینک سنٹرقائم کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کر کے ورچوئل بلڈ بینک سنٹر سے مریض درکارخون کوفوری طور حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد 4 کا بٹن دبانے پر کال فوراً ورچوئل بلڈ بینک سے منسلک ہوجائے گی۔

ورچوئل بلڈ بینک پرڈیوٹی سیف سٹی آفیسر مریض کی لوکیشن اور بلڈ گروپ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کرتا ہے۔مریض کے متعلقہ علاقے میں رجسٹرڈ ڈونرز کا کانفرنس کال کے ذریعے مریض کے اہل خانہ سے فوری رابطہ کرا دیا جاتاہے۔ بلڈ ڈونیشن ماڈ ل میں متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکار بھی ڈونیشن کے کار خیر میں شامل ہیں۔

پنجاب سیف سٹی کے ورچوئل بلڈ بینک میں بلڈڈونرز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی نہایت آسان ہے۔ بلڈ ڈونر ہیلپ لائن 15، سیف سٹی آفیشل ویب سائٹ یا سرکاری ہسپتالوں میں قائم پولیس خدمت کاونٹر پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ ورچوئل بلڈ بینک میں رجسٹرڈ بلڈ ڈونرز کی تعداد 25ہزار سے زائد ہے۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ڈونر ز میں 10ہزار پولیس اہلکاراور15ہزار عام شہری ہیں۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ ضرورت کے وقت خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے۔ ہر قطرہ کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کی نوید بن سکتا ہے۔ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے نئے دور میں داخل ہوچکاہے،سروسز کے معیار کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔

مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈے آف پلے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے۔ بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے۔ افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت دیگر تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کرکٹر ثنائ میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button