صنعتی تعاون کی 3 پاک، چین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کا قیام، فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل: قومی صلاحیت بہتر ہوگی، صدر زرداری
ارومچی( ویب ڈیسک ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں پاکستان اور چین کے درمیان 3اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔
مفاہمتی یادداشتوں میں لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام اور فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ یہ یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے اور آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت کو بہتر بنائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھائے گی جبکہ جدید ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات اور صنعتی ترقی کو نئی جہت دے گا۔
فائر ٹرکس اور جدید ایمرجنسی آلات کی فراہمی عوامی تحفظ اور ریسکیو آپریشنز کو مضبوط کرے گی۔ بعد ازاں صدر ارمچی سے کاشغر روانہ ہو گئے۔



