پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس اور زونگ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(بیوروچیف) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹنٹس اور زونگ (سی ایم پاک لمیٹڈ) کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کا مقصد پیپفا کے اراکین کو خصوصی ٹیلی کام سہولیات فراہم کرنا ہے۔
تقریب پیپفاکے لاہور دفتر میں منعقد ہوئی، جہاں پیپفا کے صدر ایم علی لطیف اور زونگ کے ریجنل ڈائریکٹر عاطف علی نے باضابطہ طور پر دستخط کیے۔ اس موقع پر معزز شخصیات جن میں ابنِ عباس اشرف (کنوینر CPD، لاہور برانچ کمیٹی)، شوکت حسین چوہان (رکن برانچ کمیٹی)، نعیم اختر (ڈائریکٹر، پیپفا لاہور سینٹر)، اور زونگ کے سینئر افسران عمر اظہر جلیل (ریجنل بزنس ہیڈ) اور جنید حنیف (ریلیشن شپ منیجر) بھی شریک تھے۔
اس شراکت داری کے تحت پیپفا کے اراکین کو خصوصی ٹیلی کام سروسز اور رعایتی پیکجز تک رسائی حاصل ہوگی، جن کے فوائد اراکین کے اہل خانہ تک بھی وسیع ہوں گے۔یہ شراکت داری پیپفا کی جانب سے اپنے اراکین کو قدر افزا سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاس ہے، جو ملک کے نمایاں سروس فراہم کنندگان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے ممکن بنایا جا رہا ہے۔



