انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ نامزد کر دیا

سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت

واشنگٹن (ویب ڈیسک )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کو وزیرِ خارجہ نامزد کر دیا، وہ خارجہ تعلقات اور انٹیلی جنس کمیٹیوں کے سینئر رکن بھی ہیں۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو کو سیکرٹری آف سٹیٹنامزد کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری قوم کے لیے ایک مضبوط وکیل، اتحادیوں کے لیے سچے دوست اور بے خوف جنگجو ہوں گے اور اپنے مخالفین کے سامنے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 53 سالہ مارکو روبیو ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاسی حریف رہے ہیں اور چین مخالف ہونے کے سبب انہیں چائنا ہاک سمجھا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق نامزد سیکرٹری آف سٹیٹ اسرائیل کے مضبوط حمایتی جبکہ کیوبا کی کمیونسٹ حکومت کے سخت ناقد ہیں۔ وائس آف امریکہ نے رپورٹ کیا کہ حالیہ دنوں میں ان کے خیالات خارجہ پالیسی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے پہلے امریکہ سے ہم آہنگ نظر آتے ہیں۔ دوسری طرف ری پبلکن جماعت نے ایوان نمائندگان کی 435میں سے درکار 218نشستوں پر میدان مار لیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کو کانگریس کے دونوں ایوانوں ( سینیٹ اور ایوان نمائندگان) میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کے فوری نفاذ کا مینڈیٹ مل گیا۔ امریکی ریاستوں ایری زونا اور کیلی فورنیا میں ووٹوں کی سست گنتی کے باعث نتائج اب جاری کر دیئے گئے جس سے ریپبلکن کے ایوان نمائندگان میں نمبرز پورے ہوگئے۔ دوسری جانب حکمراں جماعت ڈیمو کریٹ ایوان نمائندگان کی 208نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button