انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

ہر مظلوم کیساتھ ہیں ، مذہبی رواداری، باہمی احترام کافروغ ہمارا عزم ہے: مریم نواز

پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیشگی الرٹس،ایس او پیز اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور :(سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری ہمدردی مذہب کے تعصب کی بنا پر ظلم سہنے والے مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ اسلاموفوبیا دنیا بھر میں ایک کڑوی اور تلخ حقیقت ہے۔ وزیراعلیٰ نے عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد اور نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ ہر اس مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں جو مذہبی بنیادوں پر ظلم وزیادتی کا شکار ہورہے ہیں۔

مساجد پر حملے،حجاب پہننے والی خواتین پر پابندیاں اور مسلمانوں کو دہشتگردی سے جوڑنے کی روش انسانیت پر نشان ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلسطین کی زمین خونِ شہداء سے سرخ ہے،معصوم بچوں کی آہیں گولیوں کی گھن گرج میں دفن ہو رہی ہیں۔کشمیر کی وادیاں آج بھی صدیوں پرانے دکھوں سے لہو لہان ہیں۔

کشمیر اور غزہ انسانیت کے ضمیر پر سوال ہیں جن کا جواب عالمی برادری ابھی تک دینے سے قاصر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دین اسلام محبت امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ ہر سطح پر مذہبی رواداری اور باہمی احترام کافروغ ہمارا عزم ہے۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے امدادی ٹیموں کو بروقت متاثرہ علاقوں میں متعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی انتظامات کا حکم دیا اور کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے پیشگی الرٹس،ایس او پیز اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آبادی کے بروقت انخلا کے لئے مساجد اور لاؤڈ ز سپیکر پر اعلانات کرنے کی ہدایت کی اورسیلاب متاثرین کے علاج و معالجہ کے لئے کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتال متعین کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ علاقوں میں مویشیوں کی ویکسی نیشن اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا ۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر زراعت، آبپاشی، ہیلتھ، جنگلات، لائیوسٹاک، لوکل گورنمنٹ اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی شہزادہ فہد بن مقرن بن عبدالعزیز آلِ سعودکی والدہ محترمہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہزاد فہد بن مقرن اور سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبروہمت کی دعا بھی کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button