پاکستانتازہ ترینصحت

میوہسپتال مقروض،ایم ایس کی توہین ناقابل قبول:پی ایم اے

مختلف ادویات ساز کمپنیوں کا 3.2 ارب کا میو ہسپتال مقروض،وجہ بیورکریسی ،شعبہ صحت تباہی کے دہانے ہے:شرکا اجلاس

لاہور(بیوروچیف /سید ظہیر نقوی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے)لاہور کے عہدیداران نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میو ہسپتال کے دورے کے دوران ایم ایس کے ساتھ کیے گئے ہتک آمیز رویے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایم ایس کو عہدے سے ہٹانے کا حکم اور ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ ناقابل قبول ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہور کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں عہدیداران نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے ڈاکٹروں کے ساتھ جو توہین آمیز رویہ اختیار کیا گیا وہ تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں کو نااہل بیوروکریسی کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے نہ کہ مریض یا ڈاکٹروں کی نظروں سے جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال مختلف ادویات ساز کمپنیوں کا 3.2 ارب کا مقروض ہے جس کی وجہ بیورکریسی کی طرف سے فنڈز جاری نہ کرنا ہے۔

موجودہ جاری کردہ حصہ صرف 2 کروڑ تھا جلد بازی اور زمینی حقائق کے جانے بغیر میں شروع کیے گئے منصوبے پیسے کا ضیاع ہیں۔ منصوبہ بندی میں شامل نااہل بیوروکریسی، اہم آسامیوں پر قریبی عزیزوں کی تقرری اور صحت کی بدترین نجکاری کی وجہ سے صحت کے دونوں محکمے تباہی کے دہانے پر ہیں۔

سینئر طبی ماہرین کو گرفتاری کی دھمکیاں مرتے ہوئے صحت کے شعبے کے تابوت میں آخری کیل ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button