لاہور:(کرائم رپورٹر ) بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ شامل تفتیش ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے گوگی بٹ سی سی پی او آفس میں پیش ہوا۔
واضح رہے بالاج ٹیپو قتل کیس کے حوالے سے پولیس نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے رکھی ہے، مقدمہ میں گوگی بٹ کو مفرور ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔



