انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

صدر زرداری کا امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل، وطن واپسی

اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔ دبئی ایئرپورٹ پر وزیر مملکت عبدالرحمان بن محمد الاویس، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل نے صدر پاکستان کو رخصت کیا۔
دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم سمیت دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اقتصادی شراکت داری کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت اور اماراتی قیادت کے درمیان دفاع، سکیورٹی اور عوامی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون اور مستقبل میں پیش رفت کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
فریقین نے خطے میں استحکام، تجارت کے فروغ اور باہمی مفادات کے تحفظ کیلئے قریبی روابط جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button